ترک فضائیہ کی شمالی عراق پر بمباری،دہشتگردوں کا بھاری نقصان

بدھ 14 فروری 2018 14:07

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) ترک فضائیہ نے شمالی عراق پر کی جانے والی کارروائی کے دوران دہشتگردوںکی پناہ گاہوں اور ان کے اسلحے کے ذخائر کو تباہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے کے مطابق شمالی عراق کے علاقوں متینہ،غارہ ،آواشین اور باسیان میں موجود دہشتگردوں کا پتہ لگاتے ہوئے اٴْن کے ٹھکانوں اور اسلحے کے گوداموں کو تباہ کر دیا گیا بعد ازاں ترک طیارے بحفاظت اپنے اڈوں پر واپس آ گئے۔گزشتہ روز بھی شمالی عراق پر ترک فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :