داعش کے کچھ عناصر سے اب بھی عراق کو خطرہ لاحق ہے، امریکی وزیر

بدھ 14 فروری 2018 14:07

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ اب بھی داعش کے کچھ عناصر عراق میںموجود ہیں جو اسکے لیے خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں اٴْنھوں نے کہا ہے کہ امریکہ تب تک عراق میں رہے گا جب تک اِن خطرات سے نمٹ نہیں لیا جاتا اور ہمیں اس بات کا یقین نہیں ہوجاتا کہ صورت حال تسلی بخش ہے۔ عراق میں امریکی موجودگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اٴْنھوں نے کہا کہ یہ معاملہ عراقی حکومت اور وزیر اعظم عبادی سے اٹھایا جانا باقی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ عراق میں انتخابات کا مرحلہ نزدیک ہے اور ہم ابھی عراق میں ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ داعش پھر سے سر نہ اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :