ریاستی معاملات میں مداخلت، جنوبی کوریا کی سابق صدر کی دوست کو 20 برس قید

بدھ 14 فروری 2018 14:07

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء)جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گیون ہائی کی دوست چوئی سون سِل کو ریاستی معاملات میں مداخلت، رشوت اور بدعنوانی کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت سیول کی ایک عدالت کے جج نے فیصلے میں کہا ہے کہ چوئی کا جرم بہت سنگین ہے، انہوں نے طاقت کا غلط استعمال کیا، ریاست کے معاملات میں مداخلت کی، رشوت اور بدعنوانی میں ملوث رہیں اور کسی افسوس کا اظہار نہیں کیا۔

یاد رہے کہ چوئی کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے صدر پارک سے تعلقات کو استعمال کیا اور سام سنگ کمپنی سے رشوت لی اور اپنی ایک تنظیم کے لئے چندہ وصول کیا۔چوئی اپنی بیٹی کے سیل یونیورسٹی میں داخلے کے معاملے پر تین سال قید کی سزا بھگت رہی ہیں۔