پاکستان اور سعودی بحریہ کی سپیشل آپریشنز فورسز کی مشترکہ بحری مشق افعیٰ الساحل کا ہاربرمرحلہ مکمل

دونوں ممالک کی بحری افواج کا دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے سمیت مختلف عملی مشقوں کا مظاہرہ ، مشقیں دیرہ الساحل سعودی عرب میں جاری

بدھ 14 فروری 2018 14:01

پاکستان اور سعودی بحریہ کی سپیشل آپریشنز فورسز کی مشترکہ بحری مشق افعیٰ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کی مشترکہ بحری مشق افعیٰ الساحل کا ہار بر فیز مکمل ہوگیا ان مشقوں کے دوران دونوں ممالک کی بحری افواج نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے سمیت مختلف عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا‘ دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشقیں دیرہ الساحل سعودی عرب میں جاری ہیں‘ مشقوں میں دونوں ممالک کی بحری افواج نے لینڈنگ کرافٹ‘ اسنائپر فائرنگ سمیت دیگر حربی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کی مشترکہ بحری مشق افعیٰ الساحل کا ہاربر فیز مکمل ہوگیا ہے۔ سعودی اور پاک بحریہ کے کمانڈوز نے مختلف عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے کی مشقیں بھی کی گئیں۔ دوسرے مرحلے میں کھلے سمندر میں مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ دونوں بحری افواج کی مشقیں دیرہ الساحل سعودی عرب میں بھی جاری ہیں۔ اس دوران دونوں ممالک کی بحری افواج نے لینڈنگ کرافٹ ‘ اسنائپر فائرنگ اور مختلف حربی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ مشترکہ مشقوں سے دونوں بحری افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :