رواں سال کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء یقینی بنا کر ہماری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کیا جائے، مولانا قمر الدین

بدھ 14 فروری 2018 14:01

رواں سال کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء یقینی بنا کر ہماری ترقیاتی سکیموں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے مطالبہ کیا ہے کہ رواں سال کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء یقینی بنا کر ہماری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر مولانا قمر الدین نے کہا کہ قومی خزانے پر عوام کا حق ہے، عوامی سکیموں پر خرچ ہونے والی رقم کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے، ارکان اسمبلی کو اس سال ترقیاتی فنڈز نہیں دیئے جا رہے، ارکان کے حلقوں میں ترقیاتی کام مکمل کرائے جائیں۔