ایوان کے تمام ارکان ہمارے لئے یکساں حیثیت رکھتے ہیں،

پسند اور ناپسند کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈپٹی سپیکر کا جمشید دستی کے نکتہ اعتراض پر جواب

بدھ 14 فروری 2018 14:01

ایوان کے تمام ارکان ہمارے لئے یکساں حیثیت رکھتے ہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ایوان کے تمام ارکان ہمارے لئے یکساں حیثیت رکھتے ہیں، پسند اور ناپسند کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر جمشید احمد دستی نے کہا کہ دو ماہ قبل میں نے سرائیکی صوبہ کے حوالے سے بل جمع کرایا تھا، قومی اسمبلی سیکرٹری نے طرح طرح کے اعتراضات لگائے۔ بل اسمبلی میں پیش ہونا چاہیے، پسند اور ناپسند کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بل جلد از جلد ایوان میں پیش کیا جائے۔ بعد ازاں نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ایوان کے تمام ارکان ہمارے لئے یکساں حیثیت رکھتے ہیں، پسند اور ناپسند کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :