قومی اسمبلی نے قومی یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی اسلام آباد بل 2017ء کی منظوری دے دی

بدھ 14 فروری 2018 14:01

قومی اسمبلی نے قومی یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی اسلام آباد بل 2017ء کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) قومی اسمبلی نے قومی یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی اسلام آباد بل 2017ء کی منظوری دے دی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تحریک پیش کی کہ قومی یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی اسلام آباد بل 2017ء زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے ایوان سے تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ بل قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا تھا۔ سینٹ نے بعض معمولی ترامیم کی تھیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے تحریک پیش کی کہ قومی یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی اسلام آباد بل 2017ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔