قومی اسمبلی نے اسلام آباد تحفظ اطفال بل 2017ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی
تازہ ترین : 1

قومی اسمبلی نے اسلام آباد تحفظ اطفال بل 2017ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے اسلام آباد تحفظ اطفال بل 2017ء کی اتفاق رائے سے منظوری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) قومی اسمبلی نے اسلام آباد تحفظ اطفال بل 2017ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ نے تحریک پیش کی کہ اسلام آباد تحفظ اطفال بل 2017ء زیر غور لایا جائے۔ تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ نے تحریک پیش کی کہ اسلام آباد تحفظ اطفال بل 2017ء منظور کیا جائے۔

انہوں نے بل کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قصور جیسے واقعات سے ہر انسان کا سر جھک گیا، ایسے ظالمانہ اور وحشیانہ واقعات کی روک تھام کے لئے یہ بل منظور کیا جا رہا ہے، اس بل کے تحت بچوں کے تحفظ کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ قومی اسمبلی نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/02/2018 - 13:50:27

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :