سیکٹر جی۔6، جی۔7 اور ایف۔ 6 میں سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت کے حوالے سے پیش رفت جاری ہے، وزارت کیڈ

بدھ 14 فروری 2018 13:50

سیکٹر جی۔6، جی۔7 اور ایف۔ 6 میں سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت کے حوالے سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) قومی اسمبلی کو وزارت کیڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی۔6، جی۔7 اور ایف۔ 6 میں سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت کے حوالے سے پیش رفت جاری ہے، ان سیکٹروں میں اپارٹمنٹس کی تعمیر کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں خالدہ منصور کے اسلام آباد کے سیکٹروں جی۔

6، جی۔7 اور ایف۔ 6 میں سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت نہ ہونے کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی یہ بات درست ہے کہ ان گھروں کو تعمیر ہوئے 40 سے 50 سال ہو چکے ہیں، ان کی مرمت کی ضرورت ہے، یہ سی ڈی اے کی ذمہ داری بنتی ہے، 14904 گھروں اور فیصل مسجد بھی 190 ملین کی گرانٹ سے مرمت ہوتی ہے، ہم نے رواں سال 306 گھروں کی مرمت کا ہدف مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

توجہ مبذول نوٹس پر خالدہ منصور کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خستہ حال گھروں کی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کرائی جاتای ہے، جی سکس اور جی سیون کے گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کی 1999ء میں بات کی گئی تھی، بعد میں اس تجویز کو ختم کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسلام آباد کا مرکزی علاقہ ہے، متبادل تجویز یہ بھی ہے کہ ان گھروں کی جگہ اپارٹمنٹ بنا کر ان کو مستقل الاٹ کر دیئے جائیں، دونوں تجاویز پر متوازی غور جاری ہے۔