متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف 6 کیسز درج ہوئے، وفاقی وزیر ..
تازہ ترین : 1

متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف 6 کیسز درج ہوئے، وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک کا قومی اسمبلی میں جواب

متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف 6 کیسز درج ہوئے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف چھ کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، ان میں غیر قانونی الاٹمنٹس، بورڈ کی املاک انتہائی کم قیمتوں پر فروخت، ایک ارب 39 کروڑ 40 لاکھ روپے کی غیر قانونی ہائی لنک پرائیویٹ لمیٹڈ میں غیر قانونی سرمایہ کاری، پاکستان ماڈل ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن فائونڈیشن میں غیر قانونی بھرتیوں اور بورڈ میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتیاں شامل ہیں۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شمس النساء کے سوال کے جواب میں وزیر قانون محمود بشیر ورک نے بتایا کہ نیب نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران نیب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران، اہلکاروں کے خلاف چھ کیسز رجسٹرڈ کئے ہیں۔ ان میں غیر قانونی الاٹمنٹس، بورڈ کی املاک انتہائی کم قیمتوں پر فروخت، ایک ارب 39 کروڑ 40 لاکھ روپے کی غیر قانونی ہائی لنک پرائیویٹ لمیٹڈ میں غیر قانونی سرمایہ کاری، پاکستان ماڈل ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن فائونڈیشن میں غیر قانونی بھرتیوں اور بورڈ میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتیاں شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/02/2018 - 13:45:34

اس خبر پر آپ کی رائے‎