فنڈز کی کوئی کمی نہیں، ملک بھر میں زیر تعمیر موٹرویز اپنے وقت پر مکمل ہوںگی، وزیر مملکت برائے مواصلات

بدھ 14 فروری 2018 13:50

فنڈز کی کوئی کمی نہیں، ملک بھر میں زیر تعمیر موٹرویز اپنے وقت پر مکمل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں زیر تعمیر موٹرویز اپنے وقت پر مکمل ہوںگی، ان کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں، حویلیاں تھاکوٹ 119 کلومیٹر موٹروے مارچ 2020ء، حسن ابدال حویلیاں، شاہ مقصود حویلیاں 12 کلومیٹر جون 2018ء، ڈی آئی خان ہکلا 290 کلومیٹر مئی 2019، لاہور عبدالحکیم 230 کلومیٹر جون 2018ء، گوجر شورکوٹ 62 کلومیٹر جون 2018ء، شورکوٹ خانیوال 64 کلومیٹر اگست 2018ء، لاہور سیالکوٹ 91 کلومیٹر دسمبر 2018ء، سکھر ملتان 392 کلومیٹر اگست 2019ء اور کراچی حیدر آباد 136 کلومیٹر موٹروے مارچ 2018ء میں مکمل ہو گی۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انور چوہدری نے بتایا کہ جو موٹرویز بن رہی ہیں وہ اپنے وقت پر مکمل ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس کے لئے فندز چینی ایگزم بینک اور حکومت دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حویلیاں تھاکوٹ 119 کلومیٹر موٹروے مارچ 2020ء، حسن ابدال حویلیاں، شاہ مقصود حویلیاں 12 کلومیٹر جون 2018ء، ڈی آئی خان ہکلا 290 کلومیٹر مئی 2019، لاہور عبدالحکیم 230 کلومیٹر جون 2018ء، گوجر شورکوٹ 62 کلومیٹر جون 2018ء، شورکوٹ خانیوال 64 کلومیٹر اگست 2018ء، لاہور سیالکوٹ 91 کلومیٹر دسمبر 2018ء، سکھر ملتان 392 کلومیٹر اگست 2019ء اور کراچی حیدر آباد 136 کلومیٹر موٹروے مارچ 2018ء میں مکمل ہو گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ موٹرویز پر 50 کلومیٹر بعد ایک ایمرجنسی رسپانس سنٹر قائم کیا جائے گا اور اس پر کام مارچ کے وسط سے شروع ہو جائے گا۔