مولانا فضل الرحمن 22 اور مریم نواز 24فروری کو سرگودھا آئیں گی
تازہ ترین : 1

مولانا فضل الرحمن 22 اور مریم نواز 24فروری کو سرگودھا آئیں گی

مولانا فضل الرحمن 22 اور مریم نواز 24فروری کو سرگودھا آئیں گی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 22 فروری کو سرگودھا آئیں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 24 فروری کو سرگودھا آئیں گئیں۔جن میں مولانا فضل الرحمن یہاں 22 فروری کو مولانا مفتی محمود کانفرنس سے خطاب اور کارکنان سے ملاقات کریں گے۔اسی طرح مریم نواز یہاں 24 فروری کو کمپنی باغ میں میڈیا کنونشن میں خطاب کریں گئیں۔معلوم ہوا کہ مریم نواز میڈیا کنونشن کے بعد ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کی رہائش گاہ میلہ منڈی روڈ پر ان کی پھو پھی کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کریں گئیں۔مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن اپنے اپنے دورہ پر سرگودھا میں مصروف دن گزاریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/02/2018 - 13:45:34

اس خبر پر آپ کی رائے‎