نامور شاعر بشیر بد ر کا 83واں یوم پیدائش کل جمعرات کو منایا جائے گا

پاکستان کے نامور مصنف اور عالم دین علامہ نصیر الاجتہادی کا87واںیوم پیدائش (آج)منایا جائے گا

بدھ 14 فروری 2018 13:45

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) نامور شاعر بشیر بد ر کا 83واں یوم پیدائش کل 15 فروی بروز جمعرات کو منایا جائے گا وہ 15فروری1935 کو ایودھیا میں پیدا ہوئے ان کااصل نام سید محمد بشیر تھا انہوں نے کئی غزلیں تحریرکیں اور اردو اکیڈمی کے چیئرمین بھی رہ چکے بشیر بدر کو حکومت ہند نے پدما شری سے ایوارڈ سے نوازا انہیں میں اپنے مجموعہ کلا م ’’آس ‘‘ کے لئے سابتیہ اکیڈمی ایوارڈ بھی ملا-دریں اثناء پاکستان کے نامور مصنف اور عالم دین علامہ نصیر الاجتہادی کا87واںیوم پیدائش آج15 فروری بروز جمعرات کو منایا جائے گا وہ 15فروری 1931 کولکھنو میں پیداہوئے ان کااصل نام سید نصیر حسین رضوی تھا انہوں نے عربی کی کئی کتابوں کو اردو میں منتقل کیاجن میں نہج الفصاحت اور کتاب کربلا کے نام سرفہرست ہیں وہ 3فروری 1990کو وفات پاگئے تھی-