صوبہ بھر میںپنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کل شروع ہو ں گے

بدھ 14 فروری 2018 13:45

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)صوبہ بھر میںپنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کل 15فروری بروز جمعرات سے شروع پہلا پرچہ اردوکا ہوگاجبکہ دوسرا پرچہ سائنس کا 17فروری ،تیسرا پرچہ انگلش کا 19 فروری ، چوتھا پرچہ اسلامیات کا 21فروری ، پانچواں پرچہ ناظرہ کا 22فروری اوچھٹا پرچہ ریاضی کا 24 فروری کو ہوگا یہ بات ڈی ڈی اوایجوکیشن رائو سلطان نے ’’این این آئی‘‘ کو بتائیں انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹر میں کتابی مواد پرمکمل پابندی ہوگی ۔