باجوڑ کنیکٹر ز یونین کی انتخابات مکمل، حاجی عمر واحدنے ایک ووٹ سے میدان مارلیا

بدھ 14 فروری 2018 13:41

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) باجوڑ کنیکٹر ز یونین کی انتخابات مکمل، حاجی عمر واحدنے ایک ووٹ سے میدان مارلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سول خار میں مقامی ٹھیکیداروں کے درمیان الیکشن کا انعقاد ہوا ۔جس میں رجسٹرڈ ووٹوں کے تعداد 103تھے ۔اور صدارت کیلئے تین امیدوار میدان میں اترے تھے ۔جس میں حاجی عمر واحد،حاجی گل کریم خان اور حاجی شیر غزن مضبوط امیدوار تھے ۔

حاجی عمر واحد نے 43ووٹ لیکر کامیاب ہو گیا ۔حاجی گل کریم خان 42ووٹ لیکر ان کے قریب ترین حریف تھے ۔

(جاری ہے)

جبکہ حاجی شیر غزن نے صرف 18 ووٹ حاصل کی۔اس کے بعد حاجی عمر واحد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئی کہا کہ میں اس سے پہلی بھی صدرتھا ،اور آج پھربھی خدمت کیلے منتخب کیا گیا ،جس پر میں اپنے تمام ساتھیوں کا بے حدمشکور ہوں ۔ہماری بے اتفاقی کی وجہ سے بعض ٹیکیداروں کو بہت نقصان ہوا ہیں ۔آج ہم متفق ہیںہم بعض گھمبیر مسائل کے حل کیلے طریقہ کار بنائیگے ۔ہم تمام مسائل کوباہمی مشاورت سے حل کرنے کے کوشش کرینگے ۔اس دوران حاجی گل کریم خان نے حاجی عمر واحد کو مبارک باد دیں ۔جس پر موجو د تمام ٹیکیداروں نے حاجی گل کریم خان کی تالیوں سے استقبال کیا ۔کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے ۔

متعلقہ عنوان :