Live Updates

عمران خان کی قیادت میں مافیاز کے خلاف بر سر پیکار ہیں ‘ مسرت چیمہ

لودھراں ضمنی انتخاب کے نتائج کا تمام پہلوئوں سے جائزہ لیکر نئے جوش وجذبے کیساتھ میدان میں اتریں گے‘ ممبر ایگزیکٹوکونسل

بدھ 14 فروری 2018 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں مافیاز کے خلاف برسر پیکار ہیںاور ابھی ہمیں ان کے خلاف طویل جدوجہد کرنی ہے ،لودھراں ضمنی انتخاب کے نتائج کا تمام پہلوئوں سے جائزہ لے کر نئے جوش وجذبے کیساتھ میدان میں اتریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں خواتین کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لازوال اور انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ کئی دہائیوں سے عوام کا خون چوسنے والے حکمران پانامہ کی شکل میں نہ صرف بے نقاب ہوئے ہیں بلکہ اپنے انجام کو بھی پہنچے ہیں۔ یہاں اقتدارمیں آنے والوں نے مافیاز کا روپ دھاررکھا ہے اور ان سے نجات حاصل کرنے کیلئے ابھی طویل جدوجہد کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاستی وسائل پر ضمنی انتخابات میں کامیابیاں حاصل کرنے والوں کو عام انتخابات میں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا ۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ عہدوں کے ذریعے لوٹ مار کر کے بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں بنانے والوں کی اولادوں کا یہ کہنا کہ ہم پاکستان کی عدالتوں کو جوابدہ نہیں انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔ اب عوام احکمرانون کو من مانیان نہیں کرنے دیں گے بلکہ انہیں پاکستان کے اداروں کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :