معروف پروڈیوسر سید نور اور اداکارہ صائمہ نور نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 فروری 2018 13:08

معروف پروڈیوسر سید نور اور اداکارہ صائمہ نور نے علیحدگی کی خبروں کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2018ء): لالی وڈ کے معروف پروڈیوسر سید نور اور اداکارہ صائمہ نور نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں سید نور کا کہنا تھا کہ ہماری علیحدگی سے متعلق گردش کر رہی خبریں بے بنیاد ہیں، ہم ایک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس سے پہلے کبھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی خبروں پر رد عمل نہیں دیا لیکن ہمارے بارے میں گردش کرنے والی خبر انتہائی گھٹیا اور بے ہودہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جھوٹی خبر شائع کرنے والی سائٹس کے خلاف ایکشن لینے اور ان کو بلاک کروانے کی تنبیہہ بھی کی۔ صائمہ نور نے کہا کہ مجھے اس خبر سے بہت تکلیف ہوئی۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم دونوں بہت خوش ہیں۔ میں اور سید نور ساتھ ہیں اور انشااللہ مرتے دم تک ساتھ ہی رہیں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز لالی وڈ کی اس جوڑی کے مابین طلاق اور علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا تھا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سید نور اور صائمہ نور نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: