اب مسلم لیگ کا نعرہ ہے جان اللہ کی اور ووٹ صرف نوازشریف کا ہے

لودھراں میں ووٹروںنے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے ، تکبر کی سیاست کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا، عاصمہ بٹ

بدھ 14 فروری 2018 13:32

اب مسلم لیگ کا نعرہ ہے جان اللہ کی اور ووٹ صرف نوازشریف کا ہے
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) پروڈیوسر و ڈائریکٹر عاصمہ بٹ نے کہا ہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی جیت سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام آج بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں ،ووٹروںنے تکبر کی سیاست کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے کر بتایا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کا عوام کیا حال کرتی ہے اور جنہوں نے پارلیمنٹ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے عوام نے ان کو مسترد کردیا۔

ا نہوں نے کہا کہ سیاست گالیاں دینے سے نہیں ہوتی بلکہ لوگوں کی خدمت کر کے ان کے دل جیتنے سے ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف جلسوں کی حد تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے اور عمران خان کا اقتدار میں آنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ،بہتر یہی ہے کہ اب وہ وزیراعظم کی شیروانی پہننے کے خواب دیکھنا چھوڑ کر شادی کی شیروانی پہن لیں اور کسی ایک کے ہوکر رہ جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کو جتوا کر ثابت کردیا ہے کہ نوازشریف آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اور ان کو عوام کے دلوں سے کوئی بھی نہیں نکال سکتا۔ عاصمہ بٹ نے کہا کہ عمران خان خاندانی سیاست کی بات کرتے ہیں تو انہوںنے جہانگیر ترین کے بیٹے کو باپ کی جگہ ٹکٹ جاری کرکے اسی روایت کر برقرار رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی ابتدائی سیاست سے لیکر اب تک تمام بیانا ت کے قول و فعل میں تضاد ر ہا ہے اور انہوںنے کبھی زندگی میں سچ نہیںبولا ۔اب مسلم لیگ کا نعرہ ہے کہ جان اللہ کی اور ووٹ صرف نوازشریف کا ۔