سینئر اداکارہ شائستہ جبیں کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف

بدھ 14 فروری 2018 13:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) ٹی وی کی سینئر اداکارہ شائستہ جبیں کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ شائستہ جبیں کراچی میںبننے والی متعدد ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں مختلف کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں ۔اس کے علاوہ ان کی مختلف نجی ٹی وی چینلز سے چار ڈرامہ سیریلز بھی آن ایئر ہیں جن میں ڈرامہ سیریل ’’ننھی پری ،کہاں ہو تم ، میراحق اور ’’آتش ‘‘شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شائستہ جبیں کا کہنا ہے کہ میں پچھلے 25 سالوں سے مسلسل ٹی وی پر کام کررہی ہوں اور پی ٹی وی اسلام سینٹر کی ڈرامہ سیریل ’’آغوش ‘‘حقیقی معنوں میں میری پہچان بنی اور آج بھی بے پناہ کام کرنے کے باوجود ڈرامہ سیریل ’’آغوش ‘‘کی چھا پ میرے ساتھ چپکی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے محنت کی اور خدا نے مجھے اس کا صلہ بھی دیا میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور محنت سے کام کرنے کی قائل ہوں اورشاید اسی وجہ سے شوبز کی فیلڈ میں کامیابیاں میرا مقدر بن چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :