دھرنے والے ملک وقوم کے خلاف تعمیر وترقی کے دشمن ہیں قوم نے انہیں مستردکردیا‘راجہ محمد نہیب ٹھاکر

شروع دن سے ہی ن لیگ اور قائد میاں نواز شریف کیخلاف سازشیں کی جاری ہیں مگر کامیابی عروج وبلندی میاںنواز شریف کے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے

بدھ 14 فروری 2018 13:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) سابق امیدوار اسمبلی بانی رکن مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ایکشن فورم متاثرین منگلا ڈیم کے صدر راجہ محمد نہیب ٹھاکر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے دھر نے والوں کو مسترد کر دیا دھرنے والے ملک وقوم کے خلاف تعمیر وترقی کے دشمن ہیں قوم نے انہیں مستردکردیا ہے شروع دن سے ہی ن لیگ اور قائد میاں نواز شریف کے خلاف سازشیں کی جاری ہیں مگر کامیابی عروج وبلندی میاںنواز شریف کے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے مسلم لیگ ن اپنے قائد نواز شریف کی قیادت میں خدمت انسانی اور پاکستانی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کو شاں ہے انہیں خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

ان خیالات کااظہار سابق امیدوار اسمبلی بانی رکن مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ایکشن فورم متاثرین منگلا ڈیم کے صدر راجہ محمد نہیب ٹھاکر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے پانچ سال تک آزادکشمیر کے اندر کرپشن اور اقرباپروری کی سیاست کو پروان چڑھا مسلم لیگ ن کا اولین مقصد آزاد کشمیر کو کرپشن کے ناسور سے پاک کرنا اور خطے کو ایک ماڈل سٹیٹ بنانا ہے انشاء اللہ بہت جلد آزاد کشمیر میں میگا پراجیکٹس کا آغاز کر دیاجائیگا جس سے خطے کے اندر پسماندگی ختم کرنے اور عوام کو روزگار کی فراہمی کے بہترین مواقع میسر آئینگے ۔

2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن اور میاںمحمد نواز شریف کی قیادت میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کر کے اس بات کا عملی مظاہرہ کرینگے کہ پاکستان کے پسندیدہ ترین لیڈر میاںمحمد نواز شریف اور سیاسی جماعت مسلم لیگ ن ہے انشاء اللہ مسلم لیگ ن کے قائد میاںمحمد شریف کا خاندان ہر مشکل میں سرخرو ہو کر ہوگا۔