کوٹلی‘تھانہ پولیس ناڑ کی حدود جر ائی گالہ کے مقام پر رکشہ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا ‘ماں بیٹا جاں بحق

بدھ 14 فروری 2018 13:32

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) تھانہ پولیس ناڑ کی حدود جر ائی گالہ کے مقام پر رکشہ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا ماں بیٹا جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت ایک خاتون اور اس کا بچہ شدید زخمی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا- تفصیلات کے مطابق جر ائی گالہ سے ترنوٹ سیداں جا نے والا رکشہ نمبرMR/620جرائی کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں صابرہ بی بی اور اس کا بیٹا شیر علی جاں بحق جبکہ ثوبیہ زوجہ قدیم اور اس کا بیٹا عقیل ساکنان ترنوٹ سیداں شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر تھانہ پولیس ناڑ کے اہلکار موقعہ پر پہنچ آئے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو نکال کر میرپو ر ہسپتال منتقل کر کے ڈرائیو ر شیزان حسین ولد ضمیر حسین ساکن ترنوٹ سیداں کو طبی امداد کے بعد گرفتار کر کے تھانے منتقل کر کے بجرائم APC/320/337Gکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی-

متعلقہ عنوان :