حریت رہنماء یوسف ندیم کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں ‘ سیدعلی گیلانی
جموںو کشمیر میں بدنامِ زمانہ اخوانی دور کوپھر سے دہرانے کی سازش کی جارہی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے
بدھ 14 فروری 2018 13:27
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ وہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔سیدعلی گیلانی کی ہدایت پر شہید محمد یوسف ندیم کے آبائی گھر سیندھی پورہ بڈگام میں حریت کانفرنس کے زیراہتمام ایک تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کے ارکان اوردیگر نمائندوںحاجی غلام نبھی سمجھی،نثار حسین راتھر،گلشن عباس،ایڈوکیٹ محمد شفیع ریشی، محمد شفیع لون، سید محمد شفیع، غلام محمد ناگو، محمد یٰسین عطائی، غلام احمد گلزار، محمد یوسف مجاہد، سید امتیاز حیدر، پیر عبدالرشید، بشیر احمد بٹ اور محمد مقبول نے شرکت کی اور شہید محمد یوسف ندیم کی تحریک آزادی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
مقررین نے کہاکہ محمد یوسف ندیم کی شہادت سے تحریکی حلقوں میں ایک خلا پیدا ہوگیاہے۔ انہوںنے تحریک آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ مقررین نے کہاکہ قتل اور گرفتاریوں کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا ۔ حریت کانفرنس کے پروگرام کے مطابق محمد یوسف ندیم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل بروز جمعرات کو شہید کے گھر واقع سیندھی پورہ بڈگام میں ایک تعزیتی اجتماع منعقد کیا جائیگا جس میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کری گی ۔ ادھرانجمن شرعی شیعیان اور حریت رہنماء امتیاز احمد ریشی نے بھی یوسف ندیم کے قتل کی شدید مذمت کی ہے انجمن شرعی شیعیان اور امتیاز ریشی کی ہدایت پر وفود نے شہید کے گھر جا کر سوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کیااور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔ دریں اثناء سید علی گیلانی نے حریت رہنمائوں مولوی بشیر احمد عرفانی، سید امتیاز احمد شاہ ، عبدالرشید لون اور زاہد احمد کی گرفتاری کے دوران اُنہیں بدترین ظلم وتشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی پولیس نے حریت رہنمائوں کو گرفتار کر کے سب جیل کپواڑہ میں نظربند کررکھا ہے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.