کنگ خان کی دلیپ کمار کے گھر آمد، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 14 فروری 2018 13:27

کنگ خان کی دلیپ کمار کے گھر آمد، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد، ملاقات کے دوران لی گئی دونوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 95 سالہ دلیپ کمار گذشتہ کافی عرصے سے علیل ہیں۔ اسی سلسلے میں شاہ رخ خان نے سینئر اداکار کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔تصویر میں انہیں شاہ رخ خان کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔ دلیپ کمار طویل عرصے سے علالت کے باعث اب بہت کمزور ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :