انوشکا کی فلم ’’سوئی دھاگہ ‘‘ کی نئی تصاویرانٹر نیٹ پروائرل

بدھ 14 فروری 2018 13:22

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کی نئی فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کی نئی تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں جس میں وہ ایک نئے روپ میں نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انوشکا شرما نے کیریئر کا آغاز ایک گلیمرس لڑکی کے رول سے کیا اور اس کے بعد بھی انہوں نے زیادہ تر رومانوی اور شوخ و چنچل کردار پرفارم کئے۔ اس بار انہیں منفرد انداز کی ایک نئی فلم میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے جس کا نام’’سوئی دھاگہ‘‘ہے۔فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ ورون دھون مرکزی کردار میں پرفارم کر رہے ہیں اور وہ ایک مزدور کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے انہوں نے نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :