آل پنجاب گھوڑا ناچ کے مقابلے بہاول نگر کے یوسف خاں کے گھوڑے نے جیت لیا

بدھ 14 فروری 2018 13:22

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) ننکانہ صاحب کے علاقہ جھنگڑ لعل میں ہونے والے آل پنجاب گھوڑا ناچ کے مقابلے بہاول نگر کے یوسف خاں لکھویرا کے گھوڑے نے جیت لئے۔ جھنگ کے چوہدری شمس الحسن کے گھوڑے نے دوسری اور تاندیانوالہ کے پیر گوشے شاہ کے گھوڑے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ڈھول کی تھاپ پر اچھلتے کودتے اورمستانی چال چلتے، گھوڑوں کا مقابلہ رقص ننکانہ صاحب کے علاقہ جھنگڑ لعل میں منعقد کیا گیا۔2روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں پنجاب بھر سے 150 گھوڑوں نے حصہ لیا۔ مقابلوں میں حصہ لینے والے گھوڑوں کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا جنہوں نے ڈھول کی تھاپ اورمختلف دھنوں پر رقص کر کے سماں باندھ دیا اور حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :