توجہ صرف شوبز پر مر کوز ہے ‘میں بلاوجہ کسی کے خلاف نہیں بولتی ‘ سنہری خان

بدھ 14 فروری 2018 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) فلم سٹار سنہری خان نے کہا ہے کہ میری توجہ صرف شوبز پر مر کوز ہے ‘میں بلاوجہ کسی کے خلاف بولتی ہوں اور نہ ہی مجھے کسی کے خلاف سازش کرنے کی ضرورت ہو تی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار سنہری خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ لوگوں کو ہروقت کسی نہ کسی سے لڑائی جھگڑے کر نے کی عادت ہو تی ہے لیکن میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آجکل اسٹیج ڈراموں میں مصروف ہوں جب مجھے پسند کی فلم ملے گی توکام کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :