ْ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے شائقین کی جانب سے اس کو بہت پذیرائی ملی ‘ مدیحہ افتخار

بدھ 14 فروری 2018 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے شائقین کی جانب سے اس کو بہت پذیرائی ملی ہے اور محنت پر یقین رکھتی ہوں اس لئے بہت جلد مقام حاصل کرلیا ۔

(جاری ہے)

انٹر ویو میں مدیحہ افتخار نے کہا کہ آج کل میں شوبز سے کچھ عرصہ کے لئے دور ہوں لیکن اداکاری کا سلسلہ جاری ہے معیاری کام کو ہی ترجیح ہی دیتی ہوں‘ پاکستان میں اداکاری کے شعبہ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور ہمارے ڈرامے ہمسایہ ممالک میں بننے والے ڈراموں سے بہت اچھے ہوتے ہیں اور ان کو پوری دنیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے میں مستقبل میں بھی جو کام کروں گی اس کوبھی شائقین ضرور پسند کریں گے۔