گلوکاری ، اداکاری اور کاروبار تمام شعبوں بھرپور محنت کر رہی ہوں‘حنا فرید

بدھ 14 فروری 2018 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) گلوکارہ حنا فر ید نے کہا ہے کہ گلوکاری ، اداکاری اور کاروبار تمام شعبوں بھرپور محنت کر رہی ہوں‘ گلوکاری ، اداکاری اور کاروبار تمام شعبوں میں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے بھرپور محنت کر رہی ہوں مگر میری پہلی ترجیح شوبز ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں حنافر ید نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ہے ، میری ذاتی رائے ہے کہ کمپیئرنگ اور گلوکاری مشکل ترین شعبہ ہے اور میرے خیال میں سارے شعبے احساسات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے‘اپنی گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کے لئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتی ہوں ‘ نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ گلوکاری کے میدان میں کامیابی پانے کے لئے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر لیں۔

متعلقہ عنوان :