نیشنل انٹر ن شپ پروگرام کے ڈی جی کا اسلامیہ کالج یونیورسٹی کا دورہ

بدھ 14 فروری 2018 13:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)نیشنل انٹر ن شپ پروگرام کے ڈائریکٹرجنرل ہدایت اللہ نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا۔ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے اٴْنہیںاسلامیہ کالج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ابو احمد عاکف سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ،محمد اشرف سیکرٹری آئی پی سی اور سجاد خان اسسٹنٹ ڈائریکٹرانچارج پشاور ریجن بھی اٴْن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے اسلامیہ کالج کے تاریخ میں نہایت دلچسپی کا اظہار کیا اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے مہمانوں کو تحائف پیش کئے۔