آصف ترک کی کتاب’’آس پاس ‘‘ اگلے ماہ شائع ہو گی

بدھ 14 فروری 2018 13:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)صحافی و کالم نگار آصف خان ترک کی کتاب ''آس پاس '' اگلے ماہ منظر عام پر آئے گی۔ یہ کتاب آصف خان ترک کے منتخب کالموں کا مجموعہ ہے جو کہ 2013 سے لے کر 2017 تک مختلف قومی اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف موضوعات پر لکھے گئے ان کالموں میں ملک کے سماجی و معاشرتی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے حل کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ ''آس پاس '' 26کالموں پر مشتمل ہے جس کا دیباچہ ممتاز ماہر تعلیم و کالم نگار ڈاکٹر ہمایون ہما نے لکھا ہے۔