ایل آر ایچ میں میڈیکل لیب سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 14 فروری 2018 13:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پاکستان نیشنل اکریڈیشن کونسل(پی این اے سی )کے تعاون سے خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے میڈیکل لیب سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال دو روزہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد مختلف ہسپتالوں کے لیبارٹریز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان میں کام کرنے والے عملے کو معیاری سروسز کے لئے ضروری ہدایات کے بارے میں بتانا تھا۔ ہیلتھ کئیر کمیشن کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر خلیل نے اس موقع پر کہا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ جتنی بھی لیبارٹریز ہیں اس پر خاص توجہ مرکوز رکھی جائے تاکہ اس کے معیار کو مزید بہتر کیا جاسکے۔