خانزادی فاطمہ خٹک نے فیلو آف دی رائل سوسائٹی کاایوارڈ حاصل کرلیا

بدھ 14 فروری 2018 13:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)پہلی پاکستانی خاتون ماہر تعلیم اور ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خانزادی فاطمہ خٹک نے فیلو آف دی رائل سوسائٹی آف کیمسٹر ی ایوارڈ حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آر ایس سی برطانیہ کا ایک نہایت ہی معتبر ایوارڈ ہے جو کہ دنیا میں چند ہی شخصیات کو ملا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر خانزادی فاطمہ خٹک نے جامعہ کراچی سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے علاوہ برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کیا ہے۔ ویمن یونیورسٹی صوابی میں بطور وی سی تعیناتی سے پہلے وہ عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں ڈین ،فیکلٹی آف سائنسز کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔