حمزہ فائونڈیشن نے ایک لاکھ بیگ خون کے عطیات جمع کرلئے

بدھ 14 فروری 2018 13:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)حمزہ فائونڈیشن کی جانب سے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی زندگی بچانے کیلئے اب تک ایک لاکھ سے زائد بیگ خون جمع کیا گیا ہے اور صوبے کے غریب اور نادار تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ فائونڈیشن کے مطابق اب تک ایک لاکھ دو ہزار 227 بیگزخون کے عطیات اکٹھے کئے گئے ہیں جس سے 999بچے تھیلیسیمیا سے متعلق اور 105ہموفیلیا سے متاثرہ مریضوں اور بچوں کو لگائے گئے ہیں۔