پشاور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

بدھ 14 فروری 2018 13:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوںگے اور 30 اپریل تک تحریری امتحان جبکہ 7 اپریل تا 12 اپریل تک پریکٹیکل امتحانات ہوںگے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر آف امتحا نات بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن پشاور کی جانب سے میٹرک کی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے علیحدہ پارٹ سسٹم کے سال 2018ء کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق 14مارچ کو جماعت نہم کا پہلا اسلامیات لازمی اور نان مسلم کیلئے ایتکھس کا پرچہ جبکہ دسویں جماعت کا ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا پرچہ ہو گا 15مارچ کو جماعت دہم کا اسلامیات لازمی کا جبکہ جماعت نہم کا پشتو،فارسی،عربی،اردو لٹریچر ،انگلش لٹریچر کا پرچہ ہو گا 16مارچ کو جماعت نہم کا انگلش لازمی کا پرچہ جبکہ جماعت دہم کا ہوم اکنامکس،الیکٹریکل وائرنگ کا پرچہ ہو گا 17مارچ کو جماعت دہم کا انگلش لازمی اور جماعت نہم کا آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ و دیگرپرچہ ہوگا 19مارچ کو جماعت نہم پاکستان سٹڈی کا پرچہ اور جماعت دہم کا آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ و دیگرکا پرچہ ہو گا 20 مارچ کو جماعت دہم کا پاکستان سٹڈی اور جماعت نہم کا آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ کا پرچہ ہو گا 21 مارچ جماعت نہم کا اردو اور جماعت دہم کا سوکس،اکنامکس ،جیو گرافی کا پرچہ ہو گا 22مارچ کو جماعت دہم کا اردو لازمی اور جماعت نہم کا ایجوکیشن کا پرچہ ہو گا 24 مارچ کو جماعت نہم کا میتھمتکس ،جنرل میتھس جبکہ جماعت دہم کا ایجوکیشن کا پرچہ ہو گا 26 مارچ کو جماعت دہم کا میتیمیتکس،جنرل میتھس جبکہ جماعت نہم کا ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجو کیشن کا پرچہ ہو گا 27 مارچ کو جماعت نہم کا بیالوجی کمپیوٹر سائنس و دیگر جبکہ جماعت دہم کا پشتو،فارسی،عربی،اردو و انگلش لٹریچر کا پرچہ ہو گا 28 مارچ کو جماعت دہم کا بیالوجی ،کمپیوٹر سائنس ،و دیگر جبکہ جماعت نہم کا سوکس ،اکنامکس ،جیو گرافی کاپر چہ ہو گا 29مارچ کو جماعت نہم کا کمیسٹری ،جنرل سائنس جبکہ جماعت دہم کا آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنفگ پریکٹیکل ہو گا 30 مارچ کو جماعت دہم کا کیمسٹری جبکہ جماعت نہم کا ہوم اکنامکس و دیگر کا پر چہ ہو گا بورڈ اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم اور دہم کے پریکیٹیکل امتحانات 7 اپریل سے شروع ہونگے اور 12اپریل کو ختم ہونگے واضح رہے جماعت نہم و دہم کے پرچہ جات مختلف اوقات کار میں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :