ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ سی پیک کانفرنس کا آغاز 27فروری کو ہوگا

بدھ 14 فروری 2018 13:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورپر تین روزہ عالمی کانفرنس27فروری سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ کانفرنس سنٹر آف ایکسیلنس فار سی پیک، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس ، جامعہ پشاور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے جس میں سی پیک کے تناظر میں چیلنجز اور دستیاب مواقعوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کانفرنس یکم مارچ کو اختتام پذیر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :