امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل کا اداکارہ سٹیفنی کلفورڈ کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ادائیگی کا اعتراف

بدھ 14 فروری 2018 13:01

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل کا اداکارہ سٹیفنی کلفورڈ کو ایک ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل نے فحش فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ سٹیفنی کلفورڈ کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ادائیگی کا اعتراف کر لیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اداکارہ نے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ناجائز تعلقات کا دعویٰ کیا تھا۔

(جاری ہے)

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل ڈونلڈ کوہن نے معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو جاری کئے گئے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ انہوں نے سٹیفنی کلفورڈ جو فلمی دنیا میں سٹارمی ڈینیئلز کے نام سے مشہور ہیں، کو اپنی جیب سے یہ رقم ادا کی تھی جو انہیں واپس نہیں کی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ادائیگی قانونی تھی۔ ڈونلڈ کوہن نے اداکارہ کو مذکورہ رقم کی ادائیگی کی وجوہات بتانے سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :