فضائی آلودگی دنیامیں اموات کی چوتھی بڑی وجہ ہے، ماہرین صحت

بدھ 14 فروری 2018 13:01

قصور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)ماہرین صحت نے بتایا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث دنیامیں ہرسال70لاکھ افرادہلاک ہوجاتے ہیں‘ہائی بلڈپریشر‘تمباکونوشی اور خوراک سے جڑی بیماریوں کے بعد فضائی آلودگی دنیامیں اموات کی چوتھی بڑی وجہ ہے‘ہوامیں موجود ایسڈ‘مٹی‘نائٹروجن آکسائیڈ اور سلفرآکسائیڈ فضائی آلودگی کے مضراثرات کا باعث بنتے ہیں‘فضامیں ان کی موجودگی پھیپھڑوں کے سرطان‘دل کی بیماریوں اورفالج کا سبب بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی رپورٹ کیمطابق فضامیں ان مضرذرات کا اخراج توانائی کی غیرموثراوربغیرکسی ضابطے کے پیداوار اور استعمال کے باعث ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس نظام میں ردوبدل کی ضرورت ہے وگرنہ 2040ء تک متوقع اوسط عمر سے قبل سالانہ اموات کی تعددا 4.5ملین ہوجائے گی ان اموات کی 90فیصد تعدادایشیاء میں ہوگی۔