باغبان ترشاوہ پھلوں کی پیوندکاری یقینی بنائیں، محکمہ زراعت

بدھ 14 فروری 2018 13:01

قصور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ مالٹے ‘گریپ فروٹس اور سیڈلیس کنووغیرہ کی تیزی سے افزائش بذریعہ پیوندکاری ممکن ہے لہذا باغبان صحیح النسل افزائش کے لئے ترشادہ پھلوں کی پیوندکاری یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق اس طریقہ سے نہ صرف صحیح النسل پودے تیار ہوسکتے ہیں بلکہ پودے جلدبارآوری کی طرف مائل ہوجاتے ہیں نیز بیج سے تیارشدہ پودے نہ صرف دیر سے بارآورہوتے ہیں بلکہ ان کے اندر تبدیلی آجاتی ہے۔