جامن کے پودوں کی بہتر افزائش کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال کریں، زرعی ماہرین

بدھ 14 فروری 2018 13:01

قصور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)ماہرین زراعت نے جامن کے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جامن کے پودوں کی مناسب افزائش کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال کریں کیونکہ کھادوں کے موزوں اور متناسب استعمال سے جامن کے پودے کی اچھی بڑھوتری یقینی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبرکی گلی سڑی کھاد 20سی30کلوگرام فی پوداجبکہ بڑے پودوںکو50سی55کلوگرام فی پودا ڈالنی چاہئیے‘جامن کے چھوٹے پودو ں کو ایک پائو یوریا‘ ایک پائوڈی اے پی‘آدھاکلوگرام ایس اوپی کھاد فی پودا بھی ڈالنی چاہئیے جبکہ بڑے پودوں میں پھل آنے سے قبل کھاد کی شرح 3پائویوریا‘3پائو ڈی اے پی اور3پائو ایس او پی فی پوداہوتی ہے ‘اوائل عمری میں جامن کے پودے کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔