پاکستانی ، بھارتی کھلاڑیوں کے رواں سال ایک ہی ٹیم کیلئے ایکشن میں نظر آنیکا امکان

بدھ 14 فروری 2018 12:23

پاکستانی ، بھارتی کھلاڑیوں کے رواں سال ایک ہی ٹیم کیلئے ایکشن میں نظر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری2018ء)بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث ویسے تو پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی سیریز کا فی الحال دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے تاہم رواں سال مئی میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ روایتی حریفوں کے کھلاڑی شائقین کرکٹ کو ایک ہی ٹیم کے لیے کھیلتے نظر آئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے جزائر غرب الہند میں طوفانوں سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد جمع کروانے کی غرض سے 31مئی 2018ءکو لارڈ ز کرکٹ گراﺅنڈ پر ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی ورلڈ الیون کے مابین ایک ٹی ٹونٹی میچ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس مقابلے کو انٹر نیشنل میچ کا درجہ حاصل ہوگا اور یہ براہ راست نشر کی جائے گی۔

قومی ٹیم اس میچ سے قبل ہی انگلینڈ میں موجود ہوگی جہاں یکم جون کو اس نے لیڈز کے مقام پر انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے تاہم ممکنہ طور پر ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان اور شاداب خان ان میچ میں ان ایکشن ہوسکتے ہیں ، اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ ایک مرتبہ پھر شاہد خان آفریدی کو لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ پر ان ایکشن دیکھیں ۔