نصیر ہسپتال کوہاٹ روڈ ‘ شام کی اوپی ڈی کیلئے مختلف شعبے فعال

بدھ 14 فروری 2018 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) جنرل ریٹائرڈ نصیرالله بابر ہسپتال کوہاٹ روڈ نے شام کے وقت او پی ڈی کیلئے مختلف شعبہ جات کو فعال کردیا‘ ہسپتال کے ایم ایس سراج محمداور ڈی ایم ایس ظفر علی خان کے مطابق شام کے وقت ڈینٹل اور پی ڈی ‘آرتھوپیڈک اور پی ڈی اورامراض قلب کے علاج کیلئے سی سی یوم نے کام شروع کردیاہے‘ ہسپتال کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کاکام بھی مکمل کرلیاگیا ہے جس کی بدولت اب صحت انصاف کارڈ رکھنے والے شہری دیگر بڑے ہسپتالوں کی طرح اس ہسپتال میں بھی مفت علاج کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :