ٹی ٹی ایس فیکلٹی کے مسائل جلد حل ہوںگے، پیوٹا

بدھ 14 فروری 2018 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)پشاور یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ٹینورٹریک سسٹم کے تحت تدریسی وتحقیق کی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پشاور یونیورسٹی ٹیچرزایسوسی ایشن (پیوٹا) اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ کوششوں کوآغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں منعقدہ مشترکہ اجلاس میں جلدایک موثر لائحہ عمل مرتب کرنے جبکہ ٹی ٹی ایس فیکلٹی کے گروپ انشورنس اور پنشن کیلئے سٹیٹ لائف اور نیشنل بینک کے ساتھ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا‘ ٹی ٹی ایس فیکلٹی نے توقع ظاہر کی کہ پیوٹا اور یونیورسٹی انتظامیہ کی مشترکہ کوششیں بارآور ثابت ہونگی۔