قطر ائیر ویز کو مالی نقصانات، ذمے دار عرب ممالک کا بائیکاٹ قرار

عرب ممالک نے فضائی حدودپرپابندی لگارکھی،لمبے روٹ سے اضافی اخراجات بڑھے ،سربراہ قطرایئرویز

بدھ 14 فروری 2018 12:59

قطر ائیر ویز کو مالی نقصانات، ذمے دار عرب ممالک کا بائیکاٹ قرار
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) قطر ائیر ویز کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباکر نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فضائی کمپنی کو اس سال خسارے کا سامنا ہوگا ۔انھوں نے چار عرب ممالک کے بائیکاٹ کو اس کا سبب قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی سے بات چیت میں اکبر الباکر نے کہا کہ سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گذشتہ سال جون سے اپنی فضائی حدود سے قطری طیاروں کے گذرنے پر پابندی عاید کررکھی ہے جس کی وجہ سے انھیں ترکی اور ایران کا لمبا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے اور اس طرح ایندھن اور مرمت کی مد میں اخراجات میں اضافہ ہوچکا ہے۔

انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روٹس کے لمبا ہوجانے کے بعد ہم نے مرمت کی لاگت میں اضافہ کردیا ہے ، ہمارا زیادہ ایندھن خرچ ہوتا ہے۔اس لیے فضائی کمپنی کی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے۔میں پہلے ہی یہ کہہ چکا ہوں کہ ناکا بندی کی وجہ سے فضائی کمپنی کو اس سال خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اپنی سرگرمیوں کو محدود کررہے ہیں اور سکڑ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :