پاکستان کو عالمی دہشت گرد واچ لسٹ میں شامل کرنے کا امریکی مطالبہ

ناجائز مالیات کے خلاف عالمی سطح کے معیار کا تعین کرنے والی تنظیم میں تحریک پیش،آئندہ ہفتے اجلاس میں فیصلہ متوقع

بدھ 14 فروری 2018 12:59

پاکستان کو عالمی دہشت گرد واچ لسٹ میں شامل کرنے کا امریکی مطالبہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) امریکہ نے ناجائز مالیات کے خلاف عالمی سطح کے معیار کا تعین کرنے والی تنظیم ایف اے ٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو عالمی دہشت گرد مالیاتی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے جس کی نگرانی منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والا ایک گروپ کرے گا،برطانوی خبرساں ادارے کے مطابق ایف اے ٹی ایف رٴْکن ممالک کا ایک اجلاس آئندہ ہفتے پیرس میں منعقد ہونے والا ہے جس دوران تنظیم پاکستان کے خلاف تحریک کی منظوری دے سکتی ہے۔

ایف اے ٹی ایف پیرس میں قائم ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جو ناجائز مالیات کے خلاف عالمی سطح کے معیار کا تعین کرتا ہے،برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ عسکریت پسندوں کے ساتھ مبینہ روابط کی بنا پر، امریکہ دھمکی دیتا رہا ہے کہ وہ پاکستان سے سختی برتے گا، اور گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کی امداد معطل کر دی تھی۔

(جاری ہے)

ایک اعلیٰ امریکی عہدے دار جو خطے میں امریکی پالیسی پر نظر رکھتے ہیں کہا کہ کہ شدت پسندوں سے سختی برتنے کے معاملے پر پاکستان ہمیشہ امتیاز سے کام لیتا رہا ہے، جو اپنے اڈے کے طور پر اس کا علاقہ استعمال کرتے رہے ہیں،افغانستان سے ملحقہ سرحد کے ساتھ ساتھ متحرک شدت پسندوں کا حوالہ دیتے ہوئے عہدے دار نے بتایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس بات کو روکا جائے، اس لیے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جو بھی متاثر ہوئے ہیں، جو چاہتے ہیں کہ حقانیوں اور طالبان عناصر جیسے گروہوں کے ساتھ مؤثر کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :