چین کا شمسی ڈرون سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

ڈرون فضا میں 65کلومیٹر بلندی تک اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے،چینی میڈیا

بدھ 14 فروری 2018 12:58

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) چین نے شمسی توانائی سے اڑنے والے ڈرون کی کامیاب آزمائشی پرواز کا دعویٰ کیا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے اس ڈرون نے مسلسل پندرہ گھنٹے تک کامیاب پرواز کی ۔

(جاری ہے)

یہ پرواز فضا میں تقریبا سو کلومیٹر بلندی پر کی گئی ۔ماہرین کے مطابق یہ ڈرون فضا میں 65کلومیٹر بلندی تک اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہفتوں تک اپنی پرواز جاری رکھ سکتا ہے اور اس ڈرون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ50کلوگرام کے کلسٹر بم کے علاوہ گائیڈڈ میزائل بھی فائر کرسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :