حریت رہنماء یوسف ندیم کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں ‘ سیدعلی گیلانی

کشمیرمیں بدنام زمانہ اخوانی دور کو دہرانے کی سازش کی جارہی ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کا حریت کانفرنس کی ہنگامی نشست سے خطاب

بدھ 14 فروری 2018 12:46

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کے رٴْکن اور تحریک وحدت اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد یوسف ندیم کے نامعلوم مسلح افرادکے ہاتھوں قتل کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کارروائی قراردیا ہے۔ گزشتہ روز سرینگر میں حریت کانفرنس کی ہنگامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہاکہ جموںو کشمیر میں بدنامِ زمانہ اخوانی دور کو دہرانے کی سازش کی جارہی ہے جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوںنے محمد یوسف ندیم کو ایک سنجیدہ فکر ،ذہین اور انقلابی دانشور قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہیں مظلومانہ حالت میں بڑی سفاکی اور بے دردی سے قتل کیا گیا جس سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔سیدعلی گیلانی کی ہدایت پر شہید محمد یوسف ندیم کے آبائی گھر سیندھی پورہ بڈگام میں حریت کانفرنس کے زیراہتمام ایک تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کے ارکان اوردیگر نمائندوںحاجی غلام نبھی سمجھی،نثار حسین راتھر،گلشن عباس،ایڈوکیٹ محمد شفیع ریشی، محمد شفیع لون، سید محمد شفیع، غلام محمد ناگو، محمد یٰسین عطائی، غلام احمد گلزار، محمد یوسف مجاہد، سید امتیاز حیدر، پیر عبدالرشید، بشیر احمد بٹ اور محمد مقبول نے شرکت کی اور شہید محمد یوسف ندیم کی تحریک آزادی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :