سندھ ہائیکورٹ شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

بدھ 14 فروری 2018 12:37

سندھ ہائیکورٹ شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی لیکن ملزم کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزموں کیخلاف ریفرنس نیب کورٹ میں ہے، ملزموں پر محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔عدالت نے ملزم کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔