فیصل آباد سے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 فروری 2018 12:19

فیصل آباد سے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2018ء) : فیصل آباد سے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم معصوم لڑکیوں کی ویڈیو بناتا تھا اور فیس بُک پر اپ لوڈ کر کے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں ہی معروف کپڑے کی برانڈ کے ٹرائی روم سے ایک کیمرہ برآمد ہوا تھا جس کے ذریعے دکان کے ملازمین ٹرائی روم میں جانے والی خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بناتے تھے۔

متعلقہ عنوان :