عاصمہ جہانگیر خود نہیں چاہتی تھیں کہ انہیں مرنے کے بعد سرکاری اعزاز دیا جاتا
تازہ ترین : 1

عاصمہ جہانگیر خود نہیں چاہتی تھیں کہ انہیں مرنے کے بعد سرکاری اعزاز دیا جاتا

عاصمہ جہانگیر خود نہیں چاہتی تھیں کہ انہیں مرنے کے بعد سرکاری اعزاز ..
اسلام آباد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ، وزیر اعلیٰ سندھ اور خود نواز شریف بھی چاہتے تھے کہ عاصمہ جہانگیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایا جاتا تو پھر ایسا کیوں نہیں کیا گیا؟ جس پر مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ نواز شریف تو چاہتے تھے کہ عاصمہ جہانگیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے لیکن وہ اس کی محتاج نہیں تھیں۔

میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی پوری قوم اور پارٹیاں جو ان کی زندگی میں ان کے مخالف تھے، اب ان کی موت کے بعد یک زبان تھے کہ عاصمہ جہانگیر ایک بے باک ،نڈر اور سچی آواز تھیں ، ان کو سرکاری اعزاز دئے جانے پر بحث کی جا سکتی ہے لیکن وہ خود بھی اس حق میں نہیں تھیں کہ انہیں سرکاری اعزاز سے نوازا جاتا کیونکہ ان کی طبیعت ایسی نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
وقت اشاعت : 14/02/2018 - 12:12:40

اس خبر پر آپ کی رائے‎