سری لنکا کرکٹ کے ہائی پرفارمنس مینجر سیمن ویلس عہدے سے مستعفی

بدھ 14 فروری 2018 12:04

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) سری لنکا کرکٹ کے ہائی پرفارمنس مینجر سیمن ویلس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ویلس نے جون 2015ء میں سری لنکن بورڈ کو جوائن کیا تھا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویلس نے ذاتی وجوہات کی بناء پر بورڈ کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے چھ ماہ کا نوٹس دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ 30 جون تک بطور مینجر کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :